Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون ایکس ، ایس ای اور سکس ایس کو ختم کرنے کا اعلان‎

جہاں ایپل کمپنی کی جانب سے تین نئے آئی فونز متعارف کرائے گئے ہیں وہیں تین پرانے آئی فونز کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے آئی فون ایکس ، آئی فون ایس آئی اور آئی فون سکس ایس کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ایپل نے آئی فون ایس ای اور سکس ایس کو ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیا ہے۔ ان دونوں آئی فونز کو ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہیڈ فون جیک رکھنے والے تمام آئی فونز کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔ پچھلے سال متعارف کرائے گئے آئی فون ایکس کے فیچرز کو نئے فونز کا حصہ بنا دیا گیا ہے لہٰذا کمپنی اس کی پروڈکشن بھی ختم کر رہی ہے۔
 

شیئر: