Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہر نبی ؐکا احترام، عمران خان نے جوتے نہیں پہنے

  جدہ ... وزیر اعظم عمران خان منگل کو پہلے سرکاری دورے پر منگل کی شام  مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے استقبال کیا ۔ وزیر اعظم مدینہ منورہ پہنچے تو مقدس سرزمین کے  احترام اور ادب  میں جوتے نہیں پہنے ہوئے تھے۔ وہ موزے پہنے  ہوئے  ہوئے طیارے سے باہرآئے اورگورنر مدینہ منورہ سے ملاقات کی۔  وزیر اعظم روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے اور نوافل ادا کریں گے۔   واضح رہے کہ عمران خان وزیر اعظم  بننے سے پہلے بھی مدینہ منورہ آئے تھے تو انہوں نے نبی  کے شہر کے احترام میں جوتے نہیں پہنے تھے  ۔وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر اطلاعات فواد چوہدری  اور مشیر تجارت عبدالرزاق داودبھی  وزیراعظم  کے ہمراہ ہیں ۔ سعودی قیادت سے ملاقات میںخطے کی صورتحال  سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔سعودی وزیر اطلاعات  نے گزشتہ ہفتے دورہ پاکستان  میں دعوت نامہ پہنچایا تھا ۔وزیر اعظم کے دفتر کے ترجمان کی جانب سے جاری  بیان کے مطابق  وزیر اعظم  عمران خان شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ او آئی سی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد سے بھی ملاقات ہوگی۔ سعودی عرب کے دورے کے بعد 19 ستمبر کو وزیر اعظم اپنے وفد کے ہمراہ ابو ظبی کا دورہ کریں گے ۔وہ یہ دورہ عرب امارات کے امیر کی دعوت پر کریں گے۔ 

شیئر: