Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”من مرضیاں“کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،سکھ برادری

بالی وڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن کی نئی فلم ’من مرضیاں‘ ریلیز کے چند روز بعد ہی قانونی شکنجے میں پھنس گئی۔انوراگ کشیپ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں ابھیشیک بچن 2 سال بعد بالی وڈ میں انٹری دے رہے ہیں تاہم فلم ان کے مداحوں کے دلوں میں وہ مقام حاصل نہیں کرسکی جس کی امید کی جارہی تھی ۔ فلم کی ناکامی کا غم ابھی کم نہیں ہوا تھا کہ سکھ برادری نے فلم کے سامنے ایک اور دیوار کھڑی کردی۔انہوں نے کشمیر ہائی کورٹ میں فلم ہدایتکار انوراگ کشیپ کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا کہ فلم میں ابھیشیک کو کئی بار پگڑی اتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے جوکہ سکھ ازم کی تضحیک ہے۔سکھ برادری نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ فلم سازوں نے سکھوں کے جذبات کو نہ صرف مجروح کیا بلکہ انہوں نے سکھوں کے اصولوں کو بگاڑنے کی بھی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے علاقے میں اس فلم کی نمائش کی بھرپور مخالفت کریں گے اور دنیا بھر کے سکھوں سے کہیں گے کہ وہ ”من مرضیاں“ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
 

شیئر: