Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب: لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے خلاف ہڑتال

لاہور:  لیڈی ڈاکٹر کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعے کے خلاف پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کیے جانے کے واقعے کے خلاف راولپنڈی، رحیم یارخان، ملتان، بہاولپور اور وہاڑی کے ڈاکٹرز نے آوٹ ڈور بند کردیے اور او پی ڈی میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق شیخ زید اسپتال کے پرنسپل آفس کے سامنے ڈاکٹروں نے دھرنا دیا اور سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے فیصل آباد کے الائیڈ اور سول اسپتال کے آؤٹ ڈور وارڈز میں کام بند کردیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے ) نے خواتین ڈاکٹرز کے لیے حفاظتی انتظامات یقینی بنانے اور دیگر مطالبات کی فوری منظوری کے لیے احتجاج کیا۔دوسری جانب ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے حکم پر شیخ زید اسپتال رحیم یار خان کے ایم ایس اور پرنسپل کو معطل کر چکے ہیں۔ 3 رکنی کمیٹی نے واقعے کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے۔

شیئر: