Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانوں اور بنگالیوں کی عمران خان کی حمایت میں ریلی

کراچی:  وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دورہ کراچی کے دوران بنگالیوں اور افغانوں کو شہریت دینے کے اعلان کی خوشی میں کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نکالی گئی ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پر ختم ہوئی۔
اس موقع پر پاک مسلم الائنس (دیوان) نے بھی کراچی میں مقیم بنگالیوں کو شہریت دینے کے اعلان کی خوشی میں ریلی کاانعقاد کیا۔ ریلی میں بنگالیوں اور افغانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلیوں کے شرکا نے وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کی حمایت میں نعرے بھی لگائے ۔ ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس بونیری اور دیگر نے کہا کہ افغانوں اور بنگالیوں کی تیسری نسل ہے ان کو پاکستانی شہریت دی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے لاکھ سیاسی اختلافات کے باوجود اس کے اعلان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -سی پیک منصوبہ‘ سندھ پولیس میں 147 اہلکار بھرتی

شیئر: