Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این آر او کیس: زرداری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے این آر او عمل درآمد کیس میں آصف علی زرداری کی نظر ثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے سپریم کورٹ کے این آر او عمل درآمد کیس میں عبوری حکم کو چیلنج کر رکھا تھا، جس پر چیف جسٹس کی زیر سربراہی 3 رکنی بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ درخواست میں آصف زرداری نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ انکم ٹیکس قانون کی شق 121 کے مطابق 5 سال تک کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں۔ کیا بچوں سے بھی ایک عشرے کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں؟آصف زرداری نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔
 

شیئر: