Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ارکان پارلیمان کےلئے خزانے کا منہ کھلا“

اسلام آباد: کفایت شعاری کا دعویٰ کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کو مراعات کی مد میں تقریباً ایک ارب روپے مالیت کے سفری واﺅچرز جاری کردیئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اندرون ملک مفت سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 304 ارکان قومی اسمبلی اور 100 سینیٹرز کو سالانہ بزنس کلاس کے 20 ریٹرن ٹکٹس جاری کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی ،سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی ایئرلائن کو رقوم جا ری کردی گئی ہیں ۔ پی آئی اے نے سفری واﺅچرز کی مد میں ٹکٹس کا اجرا بھی شروع کر دیا ۔ جن ارکان کو سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں ان میں شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، خورشید شاہ، سردار اخترمینگل، ایازصادق، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، علی امین گنڈا پور، سید نوید قمر، عامر لیاقت، محمد عامرڈوگر، راجہ ریاض، فرخ حبیب، ریاض فتیانہ، صداقت عباسی، نورعالم خان، زرتاج گل اور شازیہ مری شامل ہیں۔
 
 

شیئر: