Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلاق ثلاثہ پر سزا و جرمانہ کی تجویز

اسلام آباد:  اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کی جانب سے طلاق ثلاثہ پر سزا کا تعین کرنے کے لیے ماڈل بل تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ بل 26 اور 27 ستمبر (بدھ اور جمعرات) کے روز ہونے والے 2 روزہ اجلاس میں تیار کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسل نے اس حوالے سے سزا سے متعلق غور شروع کردیا ہے جس کے مطابق بیک وقت تین طلاقوں پر سزا اور جرمانہ تجویز کیا جا سکتا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے بیک وقت تین طلاق دیے جانے پر سزا کا بل تیار کرکے وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت اجلاس میں خواتین کے وراثتی حقوق پر سفارشات اورکم سنی کی شادیوں کا معاملہ بھی زیر غور لایا جائے گا۔ واضح رہے اسلامی نظریاتی کونسل پہلے ہی بیک وقت3 طلاقوں کو قابل تعزیر عمل قرار دے چکی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -اسد عمر کو پریشانیوں کا سامنا

شیئر: