Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 1 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1200 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹوں میں بھی گزشتہ روز فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتیں بالترتیب 250 اور 214 روپے بڑھ گئیں جس کے نتیجے میں بڑے شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 50711 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کے اضافے سے 820 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17روپے 13پیسے کے اضافے سے 703 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں:- - - -کشمیر، ہندکے ہاتھوں سے نکل چکا ،فواد چوہدری

شیئر: