Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیف الرحمان کی فیکٹری سے قیمتی گاڑیاں برآمد

راول پنڈی:  ن لیگ کے سابق سینیٹر اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمن کی فیکٹری سے 20 قیمتی گاڑیاں برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے گزشتہ شب روات کے قریب وئیر ہاؤس پر چھاپا مارا گیا۔ اس دوران 20 قیمتی گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔ برآمد شدہ گاڑیوں کا تعلق قطر کے سفارتخانے سے بتایا گیا تاہم سفارتخانے کا عملہ گاڑیوں کے کاغذات فراہم نہیں کرسکا۔ جس کے باعث تمام گاڑیاں ویئر ہاؤس ہی میں سیل کردی گئی ہیں۔
ویئرہاؤس کے مالک سابق سینیٹر سیف الرحمن نے دوحا سے نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ان کے ہاں کوئی غلط کام نہیں ہوا۔ ہماری جگہ صرف اسٹوریج کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ یہ تمام گاڑیاں 4، 5 سال سے یہاں موجود ہیں۔ گاڑیاں قطری شیخ جاسم بن حمد کی ہیں، جو صحرا میں شکار کے لیے لائی گئی ہیں، ان کی کلیئرنس دفتر خارجہ کے ذریعے ہوتی ہے ۔
دوسری جانب قطر ایمبیسی کے عملے نے روات کے قریب ویئر ہاؤس سے ملنے والی 20 قیمتی گاڑیوں کے کاغذات آج دوپہر تک فراہم کرنے کا کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ گاڑیاں تلور کے شکار میں استعمال ہوتی ہیں ،ان گاڑیوں کو یہاں سے ہر سال صحرائی علاقوں میں منتقل کیا جاتا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -تحفظات پورے کریں گے‘ مشرف وطن واپس آئیں‘ سپریم کورٹ

شیئر: