Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین چیمپیئنز ٹرافی: پاکستانی ہاکی کیمپ شروع

لاہور: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے کیمپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیاہے ۔حکومت کی طرف سے فوری طور پر فنڈز جاری نہ ہونے پرہاکی ٹیم کو عمان میں شیڈول ایشین چیمپیئنز ٹرافی اور اسی برس ہند میں ہونے والے ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ لاہور میں جاری کیمپ میں پلیئرز کو جارحانہ انداز اپنا کر ایشیائی ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی خصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔کھلاڑیوں کو ذہنی و جسمانی طور پر مضبوط کرنے کے لئے ہیڈ کوچ حسن سردار، صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمدسینئر جذبہ حب الوطنی اجاگر کرنے کیلئے خصوصی لیکچرز بھی دیں گے۔گزشتہ روز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری لانے کے لئے مخصوص ورزشیں کروائی گئیں، بعد ازاں کھیل میں بہتری لانے کے لئے کھلاڑیوںکو گیم پریکٹس بھی کروائی گئی، کیمپ کا دوسرا سیشن شام کوہو اجس کے دوران پنالٹی کارنر سمیت دوسرے شعبوں پر بھر پور پریکٹس کرائی گئی ۔ہاکی فیڈریشن نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں ان سے فوری ملاقات کی استدعا کی گئی ہے۔ خصوصی گرانٹ کی درخواست کی جائے گی۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں
 

شیئر: