Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی سیاحتی صحت منصوبے کا اعلان

ریاض ... سعودی عرب نے ریویرا کی طرز پر عظیم الشان عالمی سیاحتی صحت منصوبہ جاری کردیا۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے بحر احمر کے ساحل پر ”آمالا“کے نام سے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد اعلیٰ درجے کی سیاحت کا نیا تصور دنیا کے سامنے لانا ہے۔یہ منصوبہ جس جگہ نافذ کیا جائیگا ،اسے مڈل ایسٹ کے ریویرا کے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اس کی ابتدائی فنڈنگ کریگا۔ یہ سعودی عرب کے شمال مغرب میں محمد بن سلمان محفوظ قومی پارک کے اندر صحت سے متعلق منفرد سیاحت کا منصوبہ ثابت ہوگا۔ اس سے نجی اداروں کو بہترین مواقع نصیب ہونگے۔ اسکا سنگ بنیاد 2019ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران اور پہلے مرحلے کا افتتاح 2020ءمیں کیا جائیگا جبکہ یہ منصوبہ 2028ءمیں مکمل ہوگا۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا کہناہے کہ” آمالا“ نیوم او ر بحر احمر منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ مستقل منصوبہ ہے۔
 

شیئر: