Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری کارگو ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ

جدہ ... سمند رکے راستے سامان بھیجنے بھجوانے والے ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ مقرر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اگر کارگو ایجنسی در پردہ کسی اور کو سامان بھیجنے کا موقع باقاعدہ منظوری کے بغیر فراہم کریگی تو ایسی حالت میں اس پر ایک لاکھ ریال کا جرمانہ ہوگا۔ سامان بھیجنے والے سے متعلق مطلوبہ کاغذات کے بغیر سامان لینے او ربھجوانے کی سزا 10ہزار ریال مقرر کی گئی ہے۔ اگر کسی ایجنسی نے متعلقہ ادارے کی منظوری کے بغیر کسی اور کو اپنا لائسنس دیدیا تو اس پر 50ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ کارگو دفتر سے متعلق اجازت نامے کے تقاضے پورے نہ کرنے پر 5ہزار، دفتر کی جگہ بغیر اطلاع کے تبدیل کرنے پر 5ہزار ریال جرمانہ کیا جائیگا۔
 

شیئر: