Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی کے اشتہاری رکن اسمبلی کی ضمانت

کراچی: تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے رکن محمد اسلم خان نے اسمگلنگ کیس میں خود کو کسٹم کورٹ میں پیش کردیا جہاں عدالت نے 5 لاکھ روپے کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 254 عزیز آباد سے منتخب ہونے والے محمد اسلم طویل عرصے سے مس ڈیکلریشن کیس میں اشتہاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 1997ءکو ڈائریکٹوریٹ اینڈ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کے ائر فلائٹ یونٹ کسٹمز کو اسمگلنگ کی شکایت موصول ہوئی۔ پاکستان ایئر فورس کے درآمد شدہ سامان کی آڑ میں اسمگلنگ کی اطلاع پر کارروائی ہوئی۔ ملزمان نے ایئر فورس کے 1995ءسے 1997ءتک درجنوں کنسائنمنٹ کی آڑ میں الیکٹرونکس سامان اسمگل کیا۔ ائر فورس کے سامان کی آڑ میں اسمگلنگ ایئرفورس کے سامان کے چیک نہ ہونے کے باعث کی گئی۔14 دسمبر 1998ءکو کسٹم کورٹ نے اسلم سنگا پوری کی غیرموجودگی میں دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ پیش نہ ہونے پر کسٹمز حکام نے چالان میں اسلم خان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ 2004ءمیں عدالت نے اسلم خان کے بھائی کو بری کردیا تھا۔ پیش نہ ہونے پر عدالت نے اسلم خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ ہائی کورٹ نے اسلم خان کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
 

شیئر: