Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#قاتل_مہنگائی

تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے مہنگائی میں اضافے اور نئے ٹیکسز پر حکومت مخالف ٹویٹر صارفین کی جانب سے شدید اعتراض اٹھائے جا رہے ہیں ۔ صارفین کا کہنا ہے عوام کو حکومت نے تبدیلی کے نام پر بے وقوف بنا دیا ہے
بلال ملک نے ٹوئٹ کیا : پاکستان مسلم لیگ نون کے دور میں مہنگائی کی 3.6 فیصد تھی جب کہ موجودہ حکومت نے بنیادی ضرورت کی تمام اشیاء کو مہنگا کردیا ہے۔
شہروز شاہد کا کہنا ہے : وہ لوگ جو تحریک انصاف کے حکومت کو مہنگائی میں اضافے اور نئے ٹیکسز لاگو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں انھیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ تحریک انصاف کو حکومت انتہائی خراب معاشی حالات میں ملی ہے۔ ہم کتنا عرصہ مزید قرضوں پر گزارا کریں گے؟ تنقید کرنے سے پہلے سوچئے۔
ذیشان ملک نے کہا : گزشتہ 5 سال سے قید مہنگائی کا جن ووٹ چور حکومت نے آتے ہی آزاد کردیا ہے۔ عوام کا معاشی قتل عام شروع کر دیا گیا ہے۔
روشان خٹک نے ٹویٹ کیا : آپ کہہ رہے تھے کہ میں ملک کا قرضہ اتاروں گا ، آپنے تو غریب عوام کے کپڑے اتارنا شروع کر دیے ہیں۔
فاروق اعظم علوی نے لکھا : آٹا ، چینی گیس ، پیٹرول اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں پر جانے سے پاکستانی عوام ایک ہی ماہ میں ہائے تبدیلی ہائے تبدیلی پیٹنے لگی ہے۔
اشتیاق ملک نے کہا : شیر کے دور میں کھاد ہزار روپے تک سستی ہونے کے باوجود کسان اتحاد والے احتجاج کرتے تھے۔ اب کھاد مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ پانی بھی مہنگا ہو رہا ہے۔ں اب یہ کسان اتحاد والے کہاں ہیں؟
خنسا کنول نے ٹویٹ کیا : ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔ بن گیا نیا پاکستان۔
جواد حیدر کا کہنا ہے : قاتل مہنگائی عوام کا جینا دو بھر کر رہی ہے اور جعلی حکمران گاڑیاں اور بھینسیں بیچنے اور گورنر ہاؤس میں عوامی ہلڑ بازی کے ڈراموں سے قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں