”فرسٹ مین“12اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش ہو گی
جمعرات 27 ستمبر 2018 3:00
چاند پر قدم رکھنے والے پہلے شخص نیل آرم اسٹرانگ کی زندگی کی عکاسی کرتی بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم ‘فرسٹ مین’ کا ایک اور ٹریلر جاری کر دیا گیا 20جولائی 1969ءکو نیل آرم اسٹرانگ نے دنیا کے خطرناک ترین مشن پر روانہ ہوتے ہوئے زمین سے چاندکایادگار سفر طے کیاتھا۔ان کے ساتھ اس سفر کے دوران پیش آنے والے حالات و واقعات کی عکاسی کرتی اس بایوگرافیکل فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی وڈ اداکار ریان گوسلنگ سمیت کلیئر فوئے، جیسن کلارک، کیلی شینڈلر، لیوکس ہاس اور کرسٹوفر ابوس شامل ہیں۔یہ فلم 12 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جا ئے گی۔