Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے جاسوسی کے الزام میں غیر ملکی کو گرفتار کر لیا

     ابوظبی- - -  - متحدہ عرب امارات کے حکام نے غیر ملکی اداروں کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک غیر ملکی کو گرفتار کر لیا۔ امارات کے پبلک پراسیکیوٹر حمد سیف الشامسی نے غیر ملکی شہری کو مذکورہ الزام میں فوجداری کی سرسری سماعت والی عدالت کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ، متحدہ عرب امارات سے متعلق خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایک اماراتی شہری نے رپورٹ کرتے ہوئے توجہ دلائی تھی کہ اسے ایک غیر ملکی کی سرگرمیوں پر شک ہے ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی ملک دشمن مہم پر امارات آیا ہوا ہے۔ پبلک پراسیکوشن نے ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ یقین ہو جانے پر کہ وہ جاسوسی کر رہا تھا گرفتاری اور پوچھ گچھ کے احکام جاری کر دیئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - -دبئی میں ٹی10سیزن 2کی ڈرافٹنگ

رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: