Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیٹو کی سب سے بڑی جنگی مشقیں

برسلز ۔۔۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سب سے بڑی جنگی مشقیں کرے گا۔ناروے میں ہونے والی 4 ہفتوں پر مشتمل ان مشقوں میں44ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے۔ ان میں صرف جرمن فوجیوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو گی۔ 25 اکتوبر سے 23 نومبر تک نیٹو ممالک ایک ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ کرنے کی مشقیں کریں گے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے بعد نیٹو کی ان سب سے بڑی جنگی مشقوں میں 29 رکن ممالک شریک ہوں گے۔

شیئر: