Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پاکستان_کرکٹ_ٹیم

بنگلہ دیش سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر ٹوئٹر صارفین نے ناراضی اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ 
محمد جنید ٹوئٹ کرتے ہیں : آخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو کیا ہو گیا؟
خان کہتے ہیں: سوائے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہر اےک کو گڈمارننگ۔
نذرانہ یوسف زئی لکھتے ہیں: اےک بار پھر پاکستانی ٹیم نے مایوس کیا ۔ دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل ہماری ٹیم اب زمبابوے ، کینیڈا اور یو اے ای کی کٹیگری میں آگئی ہے ۔ وزیراعظم کو توجہ دینے کی ضرورت ہے جو ہمیشہ ہی دعویٰ کرتے ہیں کہ اسے بہترین ٹیم بنائیں گے ۔ 
حسیب خان کہتے ہیں: ذرا اس ( سرفراز) کے چہرے کو تو دےکھو ۔ انہیں اپنی عزت کا خیال نہیں تو ہماری عزت کا تو خیال کریں ۔ 
نور انعم کہتی ہیں: کیا پاکستان ٹیم کی پرفارمنس تھی !! اسے آپ قابل مذمت ہی کہہ سکتے ہیں ۔
عمیر کا ٹوئٹ ہے :” اور کتنا بے عزت کراﺅ گے بیٹا“۔
ڈاکٹر حسین کہتے ہیں: ہار کی اےک نہیں کئی وجوہ ہیں جن میں میچ فکسنگ کے امکانات ، کرکٹ ٹیم میں اختلافات ، تجربے کی کمی اور پیشہ وارانہ اہلیت کا فقدان شامل ہے ۔
شیخ صابر مندوخیل نے کہا: پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی ائیرپورٹ جانے کےلئے کوالیفائی کرچکی ۔ 
آر جے حزیمہ کہتی ہیں :خراب کارکردگی کی ذمہ دار پاکستان کرکٹ ٹیم ہے ۔ بنگلہ دیش بنانے کا ذمہ دار بھٹو ہے ۔ 
فاطمہ کا ٹوئٹ ہے : آج یوم غم منانے کا موقع پاکستانی ٹیم نے فراہم کیا ۔ 
ابوذر سلمان خاں نیازی کہتے ہیں: سادگی اپنانے کے اقدام کے تحت عمران خاں ٹیم کے کھلاڑیوں کا نیلام کردیں۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں