Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو سازوسامان میں کیمیکلز پالتو جانوروں کیلئے خطرناک ہیں

کیلیفورنیا .... امریکی سائنسدانوں نے اپنی حالیہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ بہت سے پالتو جانور وں کوگھریلو سازوسامان، صوفوں، کرسیوں حد یہ کہ باورچی خانہ کے برتنوں کے ساتھ ملبوسات سے بھی سنگین نوعیت کے خطرات لاحق رہتے ہیں کیونکہ تمام متذکرہ بالا چیزوں کی تیاری میں زہریلے کیمیکل وغیرہ کا بے دریغ استعمال ہوتا ہے۔ اس تحقیقی رپورٹ کو مرتب کرنے والے سائنسدانوں نے بہت سارے مصنوعی اور انسانی ساختہ کیمیکلز او رانکے اثرات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ اس حوالے سے سائنسدانوں نے پالتو بلیوں کے خون کے نمونوں کا جب تجزیہ کیا تو پتہ چلا کہ کپڑوں، دیگر گھریلو سازوسامان کی تیاری میں استعمال ہونے والے مضر اور مہلک کیمیکلز کی رمق ان بلیوں کے خون میں بدرجہ اتم موجود ہے۔ رپورٹ کے آخر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو نتائج سامنے آئے ہیں کہ ان سے یہ نتائج بھی اخذ کئے جاسکتے ہیں کہ پالتو جانور جب سن رسیدگی تک پہنچنے لگتے ہیں تو ان پر منفی کیمیکلز کے نقصانات زیادہ واضح طور پر نظر آنے لگتے ہیں۔
 

شیئر: