Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلوریڈا کے مشہور ڈیزائنر اصغر فتحی کا دلچسپ اور خوبصورت کارنامہ

فلوریڈا .... مشہور مقامی آرکیٹک اصغر فتحی نے 8کنٹینرز کو جوڑ کر ایسی شاندار عمارت تیار کی ہے  جس میں 3بیڈ رومز ہیں او رجسکا اندرونی رقبہ  3ہزار مربع فٹ ہے۔ 3بیڈ روم کے علاوہ اس میں دوسری رہائشی سہولیات کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔  اصغر کا کہناہے  کہ خوبصورتی کے علاوہ اس عمارت نما مکان کی بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ زلزلے سے متاثر نہیں ہوگا۔ طوفان اسکا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ آگ اسے نہیں لگ سکے گی اور کیڑے مکوڑے بھی نہیں ہونگے۔ واضح ہو کہ فتحی مستقبل کے مکانوں، رہائشی اور دفتری عمارتوں، ہوٹلوں، عجائب گھروں کے نت نئے ڈیزائن تیار کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ مگر انکا یہ کہناہے کہ اب جو انہوں نے  شاہکار تیار کیا ہے اسکی مالیت ڈھائی لاکھ ڈالر تک ہوسکتی ہے مگر وہ اسے فروخت نہیں کریں گے۔ وہ اسے اپنی رہائش کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ فتحی کا کہنا ہے کہ اس عمارت کی تعمیر کیلئے انہوں نے جو کنٹینرز حاصل کئے تھے ان میں سے ہر ایک کی قیمت ڈھائی ہزار ڈالر تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - -ججوں کی رحمدلی سے جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: