Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹر نیشنل اسکول ، انگلش سیکشن میں یوم الوطنی کی شاندارتقریب

مملکت کی ترقی نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام اور پوری دنیا کیلئے باعث افتخار ہے ، پرنسپل عدنان ناصر کا حاضرین سے خطاب
  جدہ ( ارسلان ہاشمی )پاکستان انٹر نیشنل اسکول  ، انگلش سیکشن میں سعودی عرب کا 88 واں قومی دن انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ پروقار انداز میں منایا گیا۔ عمارت  کو سعودی پرچموں اور جھنڈیوںسے سجایا گیا۔ پروگرام کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا ۔بعدازاںپاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بجائے گئے ۔ پرنسپل عدنان ناصر نے اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو اپنی اور اسکول کے طلبہ و طالبات ، اساتذہ ، عملے کے   ارکان کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی بھائیوں کی خوشیوں میں ان کے ساتھ شریک ہیں۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مثالی ہیں۔ دونوں مسلم ممالک ایک دوسرے سے اسلامی اخوت کے لازوال بندھن میں بندھے ہیں اس لئے یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ پاک ، سعودی برادرانہ تعلقات ازل سے ہیں اور ابد تک قائم و دائم رہیں گے۔ سعودی عرب ،پاکستان کا ایسے دوست  ملک ہے  جس نے ہمیشہ ہرمشکل وقت اور آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا  وژن2030خادم حرمین شریفین اور ولی عہد مملکت کی ذہانت و قائدانہ صلاحیتوں کا عکاس ہے۔وژن 2030 مملکت کی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔بلا شبہ  سعودی عرب کی ترقی نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام اور پوری دنیا  کے لئے باعث افتخار ہے۔ سعودی عرب، ارض حرمین شریفین ہونے کے ناتے تمام مسلمانوں کے لئے مقدس ترین سرزمین ہے ۔تمام پاکستانی سعودی حکمرانوںاور عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد بن سلمان کی قیادت میںسعودی عرب یونہی دن دگنی ، رات چوگنی ترقی کرتا رہے ۔ بعد ازاںدستاویزی فلم کے ذریعے  پاک، سعودی دوستی اور مملکت میں ترقیاتی منصوبوںکی  بھی بھر پور عکاسی کی گئی تھی۔ اس موقع پرطلبہ نے’’ عاش سلمان‘‘ اور ـ’’ ماضون علی العز‘‘ ــــــپر قابل دید پرفارمنس پیش کی۔ پروگرام کے آخر میں پرنسپل نے طلبہ کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔اس موقع پر سعودی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے۔محمد 

شیئر: