Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ فلسطین ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے، سعودی عرب

نیویارک ...سعود عرب نے واضح کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین تمام عربوں او رمسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ القدس کا اسلامی عرب تشخص مسلمہ حقیقت ہے۔ 1967ءمیں ہتھیائے ہوئے تمام فلسطینی علاقے جن میں القدس سرفہرست ہے، عربوںکے ہیں۔ سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے مملکت کا یہ موقف اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے اجلاس کے سامنے خطاب کرتے ہوئے پیش کیا۔ المعلمی نے کہا کہ سعودی عرب امن مشن کو اسٹراٹیجک حل مانتا ہے۔ عرب اسرائیل کشمکش کو عرب امن فارمولے کے مطابق طے کرنے کی اپنی پالیسی پر قائم ہے۔ سعودی عرب ہی نے 2002ءمیں یہ امن فارمولا پیش کیا تھا جسے عرب اور مسلم ممالک نے قبول کرکے عرب امن فارمولے کے تحت آگے بڑھایا تھا۔
 

شیئر: