Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی، حملہ آور افغان مہاجرکو نفسیاتی مرکزمیں داخل کر ایاجائیگا

برلن ۔۔۔ جرمنی میں چاقو سے حملہ کر کے3 افراد کو زخمی کرنے والے ایک افغان مہاجر کو نفسیاتی مرکز میں داخل کرایا جائیگا۔ جنوب مغربی شہر راوینزبْرگ کے جج نے حکم سناتے ہوئے کہا کہ21 سالہ پناہ کا متلاشی افغان باشندہ شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہے، اس لیے اسے نفسیاتی مدد کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کواس مہاجر نے چاقو کی مدد سے حملہ کر کے3 افراد کو زخمی کر دیا تھا، جن میں سے ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے جائے وقوعہ سے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

شیئر: