Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی اداروں اور دفاتر میں سگریٹ نوشی پر پابندی پر عمل کا حکم

لاہور:  عدالت عالیہ نے صوبہ پنجاب کے سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عمل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ لاہور کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین پر عمل نہ ہونے کی نشاندہی سے متعلق اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار وکیل کے مطابق سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی کی جاتی ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی سے بچوں کی صحت برا اثر پڑتا ہے اور یہ عادت منشیات میں بدل رہی ہے ۔
عدالت عالیہ نے ڈی جی سوشل ویلفیئر کو بھی کل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے پنجاب کے پبلک آفس اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری پنجاب آج ہی میٹنگ کرکے پابندی کے حوالے سے کل تک اداروں کو نوٹسز جاری کریں۔
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج پاکستان پہنچیں گے‘ بڑے معاہدوں کی توقع

شیئر: