Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکساں تعلیم، سپریم کورٹ کا قوم کو تحفہ

  اسلام آباد...سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کو وصول کی گئی اضافی فیس سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دےدیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ نجی اسکولوں کو اضافی فیسوں کی وصولی کے حوالے سے تمام عدالتوں میں جاری مقدمات کو یکجا کر کے سپریم کورٹ میں لگانے کا حکم بھی دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس د ئیے کہ ترقی کرنا ہر شخص کا حق ہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ ٹیکسٹائل اور اسٹیل ملز سے مختلف ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ٹیوشن سینٹرز اور ایئر کنڈیشنڈ اسکول تعمیر کر کے والدین کو لوٹا جا رہا ہے۔ جو والدین فیسیں ادا نہیں کر سکتے ان کے بچوں کو اسکول سے نکال دیا جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ دنیا میں لوگوں نے تعلیم، لیڈرشپ اور جوڈیشل سسٹم کی بنیاد پر ترقی کی۔ آکسفورڈ اور ہارورڈ جیسی یونیورسٹیز بھی نجی شعبے میں بنائی گئی تھیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں بھی معیاری اور سستی تعلیم فراہم کرنے والی یونیورسٹیز کی ضرورت ہے ۔تعلیمی ریفارمز کے حوالے سے قوم کو تحفہ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ہر بچے کے لئے یکساں تعلیم اور یونیفارم پالیسی کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے لا اینڈ جسٹس کمیشن نے کام مکمل کر لیا ۔

شیئر: