Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمسی توانائی کا منصوبہ معطل کرنے کی تردید

ریاض ...پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ایک عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ شمسی توانائی منصوبے پر عمل معطل نہیں کیا گیا۔ وال اسٹریٹ جرنل نے اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کا عنوان ہے ” سعودی عرب سافٹ بینک گروپ کے ماتحت200ارب ڈالر لاگت کا شمسی توانائی منصوبہ معطل کررہا ہے“۔ سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے اس دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ سافٹ بینک سمیت متعدد ادارو ںکے ساتھ اس منصوبے پر عمل درآمد کے حوالے سے کام چل رہا ہے۔ اس کے لئے بھاری سرمایہ کاری درکار ہے۔ مناسب وقت پر تفصیلات کا اعلان کیا جائیگا۔
 

شیئر: