Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی میزائل حملوں کی نئی لہر، تل ابیب دھماکوں سے لرز اٹھا

ایران نے جمعرات کو بھی اسرائیل کے مختلف علاقوں پر میزائل حملے کیے تھے (فوٹو: روئٹرز)
ایران نے جمعے کو تل ابیب پر یکے بعد دیگرے متعدد تازہ میزائل حملے کیے جس کے بعد شہر میں شدید دھماکے سنے گئے اور ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔
فرانیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ حملے اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے بعد سامنے آئے ہیں۔
ایرانی حمایت رکھنے والا لبنان کا یہ جنگجو گروپ اسرائیل اور امریکہ کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد تنازع میں شامل ہوا تھا اور اسرائیل پر میزائل حملے کیے تھے۔
جس کے بعد اسرائیل نے اس کے خلاف حملے کا سلسلہ تیز کیا۔
ایران کے سرکاری ریڈیو کا کہنا ہے کہ ’تل ابیب کے قلب میں اہداف پر میزائل داغے گئے ہیں۔‘
دوسری جانب اسرائیل نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب رات گئے کہا تھا کہ ایران سے آنے والے میزائلوں کو روکنے کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تل ابیب میں موجود اے ایف پی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ انہوں نے انہوں نے شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنیں۔
رپورٹس کے مطابق تل ابیب کے شمالی علاقے میں واقع نیتنیا کے علاقے میں بھی راکٹ گرنے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کے سربراہ میگن ڈیوڈ ایڈوم نے کہا ہے کہ ٹیموں نے نشانہ بننے والے مقامات کے دورے کیے تاہم ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسی طرح اسرائیلی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے وسطی حصے میں گرنے والے پروجیکٹائلز کے بعد صورت حال کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے نقصان ہوا ہے مگر کوئی بھی فرد زخمی نہیں ہوا۔
تل ابیب کے مضافاتی علاقے میں ایک عمارت بھی حملے کی زد میں آئی، جس سے اس کو نقصان پہنچا اور وہاں موجود افراد اس کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
 اسی طرح ایک اسرائیل کے معاشی مرکز کے قریب کے ایک اور رہائشی عمارت اس وقت آگ کی زد میں آ گئی جب دفاعی سسٹم کی جانب سے ایک ایرانی راکٹ کو نشانہ بنایا گیا اور اس کا ملبہ عمارت کے اوپر گرا۔
رپورٹس کے مطابق آگ کو بعدازاں ٹیموں نے بجھا دیا۔
اسرائیل کے دفاعی حکام کی جانب سے جمعے کی صبح لبنان سرحد کے قریبی علاقوں میں رہنے والوں کو راکٹ فائر ہونے کے حوالے سے متعدد وارننگز بھی جاری کی گئیں۔

شیئر: