Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بکری کے پیٹ سے عجیب الخلقت مخلوق برآمد،دیکھنے والوں کا ہجوم

بلیا۔۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع بلیا کے بنہاں گاؤں میں مردہ بکری کے پیٹ سے انسان نما عجیب و غریب مخلوق برآمد ہوئی جو علاقے کے لوگوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ انسان نمابچے کو دیکھنےکیلئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔واضح ہوکہ بنہاں کےرہنے والے گوری شنکر رام کی بکری اتوار کی شام مرگئی تھی۔ جسےبھوپت پور کے ہری شنکر رام کے ہاتھوں فروخت کردیا جب وہ مردہ بکری کی کھال اتار رہا تھا توبکری کے پیٹ سے ایک عجیب و غریب انسانی شکل سے مشابہ بچہ برآمد ہوا۔ پڑوسیوں اور رشتے داروں کواس واقعہ کی اطلاع دی بعد ازاں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل  اور رات میں ہی اس عجیب و غریب مخلوق کو دیکھنے کیلئے گاؤں والوں کا ہجوم لگ گیا۔رات گئے ہری شنکر نے اس بچے کو ٹوکری سے ڈھک کر رکھ دیا۔ صبح جب ٹوکری اٹھا کر دیکھا توبچہ غائب تھا ۔بچہ نما مخلوق کے غائب ہونے کی بات سن کر بنہاں گاؤں کے لوگوں میں کافی خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -طیارہ ایندھن کے نرخ میں اضافہ،ہوائی سفر مہنگا ہونےکا امکان

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: