Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے 68پروگرام

ریاض... سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے 68پروگرام جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ مقصد لیبر مارکیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنا ، سعودی شہریوں اور انکے چھوٹے اداروں کو مضبوط بنانا ، چھوٹے اداروں کا مالک سعودیوں کو بنانا اور چھوٹے ، درمیانے درجے اور بڑے تجارتی اداروں میں سعودیوں کی شراکت کا تناسب بڑھانا ہے۔ وزیر محنت و سماجی بہبود انجینیئراحمد الراجحی نے بتایا کہ ان پروگراموں سے نجی ادارے مضبوط ہونگے۔ مملکت بھر میں سعودی لڑکوں اورلڑکیوں کو مستحکم بنیادوں پر روزگار کے مزید مواقع حاصل ہونگے۔ قومی اقتصاد کو تقویت پہنچے گی۔ قومی تبدیلی پروگرام کے اہداف اور سعودی وژن 2030کے مقاصد پورے ہونگے۔ مقررہ نظام الاوقات کے مطابق پہلے مرحلے کے 3 ماہ بعد دیگر مراحل شروع ہونگے۔
 

شیئر: