Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درآمدی فتوﺅں پر پابندی ضروری ہے، العیسیٰ

الجزائر ... رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے واضح کیا ہے کہ نامانوس فتوﺅں کی درآمد پرپابندی لگانا ضروری ہے۔ فتوے زمان و مکان کی ضرورتوں اور تقاضوں کو مدنظر رکھ کر جاری کئے جاتے ہیں۔ ایک علاقے کے فتوے دوسرے علاقے کے حالات سے میل نہیں کھاتے۔ انہوں نے یہ وضاحت الجزائری اسپیکر عبدالقادر بن صالح سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاری کی۔ انہو ںنے اسلامی اعتدال پسندوں اور انتہا پسندانہ عناصر کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل اور زیر بحث آنے والے امو رپر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ابن صالح نے اپنے یہاں دہشتگردوں سے نمٹنے اور انہیں لگام لگانے کے حوالے سے کئے گئے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔ العیسیٰ نے واضح کیا کہ انتہا پسندی، دہشتگردی اور اسلام فوبیا سے نمٹنے کا مشن جاری رکھا جائیگا جبکہ ائمہ اور مبلغین کے تربیتی پروگرام بھی نافذ کئے جاتے رہیں گے۔
 

شیئر: