Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے وفد کا دورہ گوادر،سرمایہ کاری میں دلچسپی

گوادر...سعودی عرب کے مشیر برائے توانائی اور معدنیات احمد حامد الغامدی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے گوادر میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ گوادر پہنچنے والے 6 رکنی سعودی وفد نے بندرگاہ اور پورٹ فری زون کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔حکام نے سعودی وفد کو گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں اور گوادر ڈیو لپمنٹ اتھارٹی کے زیر تعمیر پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ گوادر میں سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہو لتوں اور سیکیورٹی انتظامات سے بھی آگاہ کیاگیا۔ سعودی وفد نے گوادر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ۔ گوادر میں دستیاب سہو لتوں اور سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔
 

شیئر: