Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#اسحاق ڈار‎

احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ٹویٹر صارفین نے کیا کہا آئیے دیکھتے ہیں۔
مبشر زیدی نے ٹویٹ کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کا حکم دے دیا ہے۔
شہروز شاہد نے لکھا انیس سو ترانوے میں اسحاق ڈار کے اثاثوں کی تعداد 91 لاکھ روپے تھی جبکہ یہ 2009 میں بڑھ کر آٹھ سو تیس ملین ہوگئے۔ آخر کون اتنی تیزی سے اپنے اثاثے بڑھا سکتا ہے۔ آج نیب عدالت کی جانب سے ان کے اثاثوں کی نیلامی کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔
عبدالحسیب خان نے ٹویٹ کیا اسحاق دار کے متحدہ عرب امارات میں کڑوڑوں کے موجود ہیں چند لاکھ کی جائیداد کو نیلام کرنے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
جمیل مصطفی کا کہنا ہے اسحاق دار سے متعلق فیصلے پر خوشیاں منانے کی ضرورت نہیں کیوں کہ وہ دوسری عدالت سے رجوع کر لیں گے اور انہیں ریلیف مل جائے گا۔ اسحاق ڈار ایک پاور فل انسان جبکہ ہمارا عدالتی نظام کرپٹ ہے۔
ہادیہ زہرہ نے کہا اسحاق ڈار کی جائیداد کو نیلام کرنے کا سپریم کورٹ کا اچھا فیصلہ ہے۔
محمد فرحان بخاری نے لکھا یہ اچھا فیصلہ ہے کہ اسحاق ڈار کے اثاثوں کو ضبط کرلیا گیا ہے لیکن وہ تمام روپیہ جو وہ اپنے بچوں اور اہل خانہ کے نام منتقل کرچکے ہیں اس کا کیا بنے گا؟
رانا شاہ زیب کا کہنا ہے اسحاق ڈار کی پاکستان میں موجود جائیداد تو ان کی ایک سال کی زکوۃ کے برابر ہے۔ اصل جائیداد تو لندن اور عرب امارات میں ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں