Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں،خواجہ آصف

لاہور ...سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ( ن) کے رہنما خواجہ آصف نے سابق وزیر رانا مشہود کے بیان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی گفتگو سیاست کے آداب کے منافی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کا بیان ا±ن کی ذاتی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کا ان کے بیان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین اورجمہوری جدوجہد پر یقین ہے۔ حکومت کی تبدیلی صرف اسکا ثمر ہو سکتی ہے۔ ن لیگی ترجمان اور ممبر قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے بھی رانا مشہود کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا ۔ انہوں نے کہاکہ رانا مشہود کے بیان کا ن لیگ اور اس کی قیادت سے کوئی تعلق نہیں۔بیان قابل حیرت اور باعث تعجب ہے۔
 

شیئر: