Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلقرن گرلز کالج پر بندروں کا حملہ، طالبات خوفزدہ

بلقرن.... بندروں نے بیشہ یونیورسٹی کے ماتحت بلقرن کالج کے احاطے میں گھس کر طالبات میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی۔ طالبات نے ٹوئٹر کے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دے کر کہ "بندر بلقرن گرلز کالج میں گھس گئے" پورے علاقے کو پریشان کر دیا۔ ویڈیو کلپ بھی جاری کیا گیا جس میں بندر کالج کی دیواروں پر اچھل کود کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ دوسری جانب طالبات خوف کے مارے چیخ رہی ہیں۔ ایک طالبہ نے بتایا کہ بندروں نے کالج میں گھس کر طالبات کے بیگ اپنے قبضے میں کر لئے اور ان میں موجود کھانے پینے کی اشیاءچٹ کر گئے۔ میزوں پر موجود کھانے پینے کا سامان بھی کھا گئے۔ بلقرن کالج میں اس سے قبل بھی اس قسم کے واقعات ہو چکے ہیں۔ 
 

شیئر: