Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد... عدالت نے اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ دائمی وارنٹ گرفتاری ایف آئی اے کی رپورٹ پر جاری کئے گئے۔ اسپیشل جج سینٹرل ارم نیازی نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حسین حقانی نے سفارتخانے کے 2ملین ڈالر فنڈز میں خوردبرد کی۔ حسین حقانی جان بوجھ کر روپوش ہوچکا ہے۔ حسین حقانی کے کراچی میں گھر پر اشتہار چسپاں کیا گیا۔ عدالت نے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے فائل داخل دفتر کردی۔ ایف آئی اے نے مارچ 2018ءمیں حسین حقانی کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

شیئر: