Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے اسلحہ خریدتے ہیں مفت نہیں لیتے، پاکستانی اخبارات کا خراج تحسین

ریاض ... بین الاقوامی اخبارات نے امریکہ کے خبررساں ادارے بلومبرگ کو دیئے گئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے انٹرویو کو اپنی شہ سرخیوں میں نمایاں جگہ دی۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ محمد بن سلمان نے آرامکو سے متعلق ہونےوالی چہ میگوئیوں، امریکی اسلحہ اور اصلاحی اسکیموں کے حوالے سے ہونے والی سرگوشیوں کا قلع قمع کردیا۔ پاکستانی اخبارات نے تیل منڈی کی ضروریات پوری کرنے سے متعلق ولی عہد محمد بن سلمان کے بیان کو اجاگر کیا۔پاکستانی اخبارات نے ولی عہد کی اس بات پر پسندیدگی کا اظہار کیا کہ سعودی عرب اپنے مفادات کی حفاظت پر قادر ہے۔ امریکہ سے اسلحہ خریدتا ہے مفت نہیں لیتا ۔ یومیہ 1.3ملین بیرل تیل نکال رہا ہے۔ مارکیٹ کو ضرورت پڑنے پر مزید پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سی این بی سی نے واضح کیا کہ محمد بن سلمان نے آرامکو کے حصص عالمی مارکیٹ میں لانے کی بابت جو یہ بحث چل رہی تھی کہ 2020میں اسکا اعلان ہوگا یا 2021 میں، اقتصادی حلقو ںمیں اس پر کافی چہ میگوئیاں چل رہی تھی،علاوہ ازیں آرامکو کے حصص کی قدرو قیمت کی بابت بھی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں ۔ محمد بن سلمان نے ان تمام سوالات کے دو ٹوک جوابات دیدیئے۔ فوربس میگزین نے واضح کیا کہ محمد بن سلمان نے تیل منڈی کے بحران میں محتاط کلیدی کردار کے حوالے سے عالمی رائے عامہ کو مطمئن کردیا۔ محمد بن سلمان نے واضح کردیا کہ ا گر ایران کی وجہ سے تیل کی رسد میں کوئی کمی پیدا ہوگی تو سعودی عرب اسکا سدباب کریگا مگر تیل کے نرخوں میں اضافے کا سبب ایران نہیں۔ دیگر عناصر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ سعودی عرب تیل کی پیداوار میں یومیہ 5لاکھ بیرل کا فوری اضافہ کرسکتا ہے مگر نہیں کریگا۔ رائٹر نے سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اثاثے 2020 میں 600ارب ڈالر تک پہنچانے کے حوالے سے محمد بن سلمان کی توقعا ت کو نمایاں جگہ دی۔ فی الوقت پبلک انویسٹمنٹ فنڈ میں سعودی عرب کے اثاثے 400ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں۔ رائٹر نے آئندہ سال کے شروع سے بے روزگاری کی شرح میں کمی اور اقتصادی شرح نمو میں بہتری کے نکات کو بھی نمایاں کیا۔ لاس اینجلس ٹائمز نے محمد بن سلمان کے اس جملے کو غیر معمولی اہمیت دی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب امریکہ سے ہتھیار مفت نہیں لیتا۔
 

شیئر: