Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرس گیل کو ڈومیسٹک کرکٹر ز کا گارڈ آف آنر

کنگسٹن: ویسٹ انڈین کے انتہائی تیز اور کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز کرس گیل نے سنچری کے ساتھ لسٹ اے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ گیل نے ویسٹ انڈیز میں جاری ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میں بارباڈوس کے خلاف میچ سے قبل کہا تھا کہ یہ ان کے کیریئر کا آخری لسٹ اے میچ ہو گا۔ جارح مزاج بلے باز جمیکا کی نمائندگی کرتے ہوئے بارباڈوس کے خلاف آخری میچ میں جب بیٹنگ کیلئے آئے تو ساتھی کھلاڑیوں اور مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں زبردست انداز سے گارڈ آف آنر پیش کیا۔گیل نے روایتی انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری بنا کر کیریئر کے آخری لسٹ اے میچ کو یادگار بنا دیا۔ میچ کے بعد کرس گیل نے اپنے خاص انداز میں ڈانس کر کے تماشائیوں سے دادسمیٹی اور اپنے بیان میں کہا کہ جمیکا کیلئے آخری میچ میں سنچری بنانے پر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔گزشتہ 25 برسوں سے مسلسل کرکٹ کھیلنا میری بڑی کامیابی ہے اور میں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: