Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خارجی عدالتو ں کے فیصلوں پر مملکت میں عملدرآمد

ریاض ... وزارت انصاف نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودیوں کیخلاف بیرونی عدالتوں کے جاری کردہ عدالتی احکام پر عمل درآمد کیلئے 257درخواستیں موصول ہوئیں۔ درخواست دہندگان نے 1439ھ کے دوران 3.6ارب ریال کی بازیابی کے مطالبات پیش کئے۔ وزار ت انصاف بیرون مملکت عدالتو ںکے فیصلوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں عدالتی تعاون کی پالیسی پر گامزن ہے۔ یہ فیصلے خلیجی عرب اور یورپی ممالک کی عدالتوں نے جاری کئے تھے۔ ان میں سوئٹزر لینڈ، برطانیہ، فرانس، چین اورجاپان کے نام قابل ذکر ہیں۔سعودی عرب بھی مذکورہ ممالک کی عدالتوں سے اپنے یہاں جاری شدہ فیصلوں کے نفاذ کا مطالبہ کرنے کا مجاز ہے۔
 

شیئر: