Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلی کے چکر میں جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی

مکہ مکرمہ ...یہاں فوجداری کی ایک عدالت نے سعودی نوجوان کو 3برس قید اور مختلف اوقات میں 300کوڑے لگانے کی سزا سنادی۔ نوجوان پر ایک لڑکی کیساتھ زیادتی کی کوشش کا الزام ثابت ہوگیا تھا۔ شناسائی مشہور ویب سائٹ پر گپ شپ کے نتیجے میں ہوئی تھی۔ نوجوان نے بلی خریدنے کے نام پر تعارف پیدا کیا تھا۔ اسی دوران نوجوان نے لڑکی کو اپنے دام میں پھنسانے کیلئے اسے یہ بھی بتایا کہ وہ نجی کار سے سواریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا کام بھی کرتا ہے۔ لڑکی نے اپنی ایک سہیلی کے ہمراہ مکہ سے جدہ لیجانے کی فرمائش کی۔ لڑکیوں کا کہناہے کہ اس نے راستے میں زیادتی کی کوشش کی۔ عدالت میں اسے ثابت بھی کردیا گیا۔
 

شیئر: