Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سعودی ویئر ہاؤسنگ اینڈ لاجسٹکس ایکسپو 2026 جاری، جدید ٹیکنالوجی کی نمائش

ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہونے والے اس تین روزہ ایکسپو کا تیسرا ایڈیشن منعقد کیا گیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں لاجسٹکس اور سپلائی چین کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سعودی ویئر ہاؤسنگ اینڈ لاجسٹکس ایکسپو 2026 ریاض میں منعقد کیا گیا ہے۔
ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہونے والے اس تین روزہ ایکسپو کا تیسرا ایڈیشن منعقد کیا گیا ہے جو وزیرِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز انجینیئر صالح بن ناصر الجاسر کی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔
نمائش میں دنیا کے مختلف ممالک سے 350 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں جبکہ 18 ہزار سے زائد صنعت سے وابستہ افراد کی شرکت متوقع ہے
ایکسپو میں گوداموں کے جدید نظام، کارگو سلوشنز، کولڈ چین، فریٹ فارورڈنگ، آخری میل ڈیلیوری، ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ، روبوٹکس، آٹومیشن اور تھرڈ پارٹی لاجسٹکس سمیت جدید ٹیکنالوجیز اور خدمات پیش کی جا رہی ہیں۔
ایونٹ میں سعودی ویئرہاؤسنگ اینڈ لاجسکٹس سمٹ بھی منعقد کیا جا رہا ہے جہاں ماہرین سعودی عرب کی قومی لاجسٹکس حکمت عملی، خودکار گوداموں، ٹرانسپورٹ کی کارکردگی اور عالمی سپلائی چین میں بدلتی صورتحال سمیت اہم موضوعات پر گفتگو کر رہے ہیں۔
منتظمین کے مطابق ایکسپو سعودی عرب کے لاجسٹکس سیکٹر کو عالمی مرکز بنانے اور وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو رہا ہے جبکہ مختلف ملکی و عالمی کمپنیوں کے درمیان کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور جدید لاجسٹکس سلوشنز کے تبادلے کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

منتظمین کے مطابق ایکسپو سعودی عرب کے لاجسٹکس سیکٹر کو عالمی مرکز بنانے اور وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو رہا ہے (فوٹو: عرب نیوز)

سعودی عرب اپنی جغرافیائی اہمیت اور جدید انفراسٹرکچر کو بروئے کار لاتے ہوئے خود کو عالمی سپلائی چین اور لاجسٹکس کا اہم مرکز بنانے کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور ریاض میں ہونے والا یہ ایکسپو اسی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

 

شیئر: