Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں وکشمیرمیں 13 سال بعد بلدیاتی انتخابات، انٹرنیٹ خدمات معطل

نئی دہلی۔۔۔۔ریاست جموں و کشمیر میں 13 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ آج صبح 7بجے سے شروع ہوگئی ہے اور شام 5بجے تک جاری رہے گی۔ریاست میں 820پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔افسران نے بتایا کہ کشمیر میں 150جبکہ جموں میں 670ووٹنگ مراکزقائم کئے گئے ہیں۔پہلے مرحلے میں5لاکھ86ہزار64افراد ووٹ ڈالیں گے۔  422 حلقوں سے 1283 امیدواراپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ 4 مرحلوں میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی 20 اکتوبر کو ہوگی۔ جموں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے زبردست جوش و خروش نظر آرہا ہے جبکہ وادی کشمیر کے متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولتیں معطل کر دی گئیں۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق ، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک اور حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی کو اتوار کو نظر بند کردیا گیا۔خیال رہے کہ علیحدگی پسند تحریک کے رہنماؤں نے 8 ،10 ، 13  اور16 اکتوبر کو جن جن علاقوں میں میونسپل انتخابات منعقد ہو رہے ہیںاُن علاقوں میں احتجاجی ہڑتال اور انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی کال دی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -موبائل نے بھائی کی جان لے لی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: