Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مخصوص شعبوں پر ”پروفیشنل ٹیکس‘ ‘کی شرح بڑھانے کی تجویز

لاہور: پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے صوبے میں مختلف پیشوں پر پہلے سے عائد پروفیشنل ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت بجٹ اجلاس میں متعلقہ محکمے کی جانب سے باقاعدہ تجویز پیش کی گئی جس پر حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پروفیشنل ٹیکس سے ایک ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوگا جبکہ پروفیشنل ٹیکس میں پراپرٹی ڈیلر، پراپرٹی ڈیولپر، آئی ٹی کمپنیز، فرنچائز، بیوٹی پارلر اور بڑی بیکریز سمیت نئے شعبوں کو بھی شامل کرنے کی تجویز بھی وزیراعلیٰ کو پیش کردی گئی ہے ۔
 
 

شیئر: