Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلال چوہدری کی سزا پر نظر ثانی کی اپیل مسترد

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ میں طلال چوہدری کی جانب سے سزا کے خلاف کی گئی اپیل مسترد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اپنی سزا پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کی جائے تاہم آج سپریم کورٹ نے طلال چودھری کی توہین عدالت کیس میں انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی۔واضح رہے کہ طلال چودھری کو آرٹیکل 63(1) جی کے تحت توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے عدالت برخاستگی تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ جس کے نتیجے میں وہ 5سال کے لیے نااہل بھی ہو چکے ہیں۔

شیئر: