Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب کو شہباز شریف کے اثاثوں اور ٹیکس کی تفصیلات مل گئیں

لاہور:  مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے تمام اثاثوں کی تفصیلات اور ٹیکس معاملات نیب کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس کی تحقیقات کے لیے مانگی گئی تفصیلات نیب کے حوالے کردیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے اسٹیٹ بینک اور دیگر اداروں کی معاونت سے 1997ء سے 2018ء تک تمام اکاؤنٹس اور جائیداد کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ظاہر کردہ جائدادوں، بینک اکاؤنٹس، زیر استعمال گاڑیوں کا ریکارڈ ملنے کے بعد نیب نے جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔ اگر میاں شہباز شریف کی ظاہر کردہ تفصیلات میں کوئی تبدیلی ہوئی تو پھر اس حوالے سے بھی نیب ان سے تفتیش کرے گا۔

شیئر: