Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں پر امدادی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

ریاض ...عرب اتحاد برائے یمن نے ا لزام لگایا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے تعاون سے حال ہی میں محفوظ راہداریوں کے راستے انسانی امداد کی ترسیل کے معاملات طے پائے تھے۔ حوثی خلاف ورزی کرنے لگے۔ عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ عرب اتحاد نے اقوام متحدہ کے ساتھ تال میل پیدا کرکے یمنی عوام کے لئے حدیدہ سے لیکر صنعاء تک 3محفوظ گزر گاہیں قائم کردی ہیں تاہم حوثی ان راستوں سے امدادی قافلوں کو گزرتے وقت پریشان کررہے ہیں۔
 
 

شیئر: