Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گرد کہنے والے اب سیلفیاں بنواتے ہیں ، انعام بٹ

اسلام آباد: مسلسل دوسری مرتبہ بیچ ریسلنگ ورلڈ چیمپئین شپ جیتنے والے محمد انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے تاہم ایئر پورٹ پر قومی ہیرو کے خیر مقدم کیلئے کوئی حکومتی عہدیدار یا کھیلوں کی بڑی شخصیت موجود نہیں تھی۔محمد انعام بٹ کا استقبال ان کے قریبی دوستوں نے کیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا کہنا تھا کہ اپنی اس بڑی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ عالمی ایونٹ میں دنیا کے 5 بڑے کھلاڑی بھی ٹائٹل کیلئے آئے تھے تاہم قوم کی دعاوں اور سخت محنت کی وجہ سے اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا۔پہلی بار عالمی ایونٹ میں شرکت کیلئے گیا تو ہمیں ایسے سمجھا گیا کہ جیسے دہشت گرد آ گئے ہیں لیکن جب ہم نے ان کے ساتھ وقت گزارا تو ان کی پاکستان کے بارے میں رائے بالکل تبدیل ہوگئی۔ وہ غیر ملکی جو ہمیں عجیب نظروں سے دیکھ رہے تھے وہی پاکستان کے گن گا تے ہوئے سیلفیاں بنوا رہے تھے۔محمد انعام نے کہا کہ وہ اپنی جیت کا سہرا والد کو دیتے ہیں جو ان کے کوچ بھی ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: