Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہنگائی اور ڈالر کی ’اونچی‘ اُڑان پر چیف جسٹس کے ریمارکس

اسلام آباد:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ٹیکسوں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔ اس موقع پر چیف جسٹس، جسٹس میاں ثاقب نثار نے ? رکنی بینچ کی سربراہی کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مہنگائی سے عوام سخت پریشان ہیں اور ڈالر دیکھیں کہاں جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے وکیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عدالت کے سامنے کہا کہ ایل این جی اور پیٹرول کی قیمتوں پر زیادہ قابو نہیں پایا جا سکتا تاہم پیپرا کے قواعد میں نرمی کرکے کسی حد تک قیمتیں کم کی جا سکتی ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ اقدامات حکومت ہی کو کرنے ہیں۔  آج کل حالات بہت خراب ہیں۔ مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں اور ڈالر دیکھیں کہاں جا رہا ہے ۔ اگر قوم کو ایک پیسے کا فائدہ ہوتا ہے تو وہ ملنا چاہیے ۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایم ڈی پی ایس او عمران الحق اینگرو اور ایل این جی سیکٹر میں کام کرتے رہے ہیں، انہیں مارکیٹنگ اور ایل این جی کا تجربہ تھا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کہا جاتا ہے قیمتوں کے تعین میں ایم ڈی کا کوئی ہاتھ نہیں تو 37 لاکھ روپے پر ایم ڈی لگا کر ہمارے گلے مصیبت کیوں ڈالی؟ کیا یہ ملک پچاس لاکھ تنخواہ کا ایم ڈی برداشت کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -گیس کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج

شیئر: