Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کے حصص کی خرید وفروخت معطل

راولپنڈی...پاکستان ا سٹاک ایکسچینج نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کو ڈیفالٹ کاونٹر پر ڈال کر شیئرز کی خرید و فروخت90دن کے لئے معطل کر دی ۔ قومی ایئر لائن کو سالانہ اجلاس نہ بلانے اور سالانہ اکاونٹ جمع نہ کرانے پر ڈیفالٹ کاونٹر میں ڈالا گیا۔قومی ایئر لائن نے 2سال سے سالانہ اکاونٹس کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرز کی خرید و فروخت معطل ہے۔ پی آئی اے ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ اجلاس بلانے سمیت تمام دستاویزات جمع کرادی جائیں گی۔

شیئر: