Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے ملازمین کو78روز کابونس دینے کا فیصلہ

نئی دہلی۔۔۔۔حکومت نے ریلوے کے11.91 لاکھ نان گزیٹیڈ ملازمین کو 78دن کی تنخواہ کے مساوی بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مرکزی وزیرقانون و انصاف روی شنکر پرساد نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ امسال ریلوے کے11.91لاکھ نان گزیٹیڈ ملازمین کو 78دن کی تنخواہ کے برابر پیداواری بنیاد پر بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے کے ہر اہل ملازم کو 78دن کے بونس کے طورپر 17ہزار 951روپے ملیں گے۔ اس سے ریلوے پر2044.31کروڑ روپے کا مالی بوجھ پڑے گا۔ واضح ہو کہ محکمہ ریلوے ہرسال نان گزیٹیڈ ملازمین کو پیداواری بنیاد پر بونس فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -کیجریوال کے وزیر کیلاش گہلوت کے 16 ٹھکانوں پرانکم ٹیکس کا چھاپہ
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: